Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اقتصادی و ترقیاتی کونسل کا اجلاس 

ایجنڈے پر موجود موضوعات کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے گئے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں منگل کو اقتصادی و ترقیاتی کونسل کا اجلاس قصر یمامہ ریاض میں منعقد ہوا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اقتصادی و ترقیاتی کونسل کے اجلاس کے دوران ملکی و بین الاقوامی اقتصادی تبدیلیوں سے متعلق وزارت اقتصاد و منصوبہ بندی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دیگر اقتصادی و ترقیاتی امور بھی زیر بحث آئے ہیں۔ 

کونسل کے ماتحت سٹراٹیجک ادارے کی رپورٹ بھی زیر بحث آئی ہے( فوٹو: ایس پی اے)

اجلاس میں سعودی وژن 2030 کی گورننس سے متعلق اقتصادی و ترقیاتی کونسل کے ماتحت سٹراٹیجک ادارے کی رپورٹ بھی زیر بحث آئی۔
 وزارت صحت کا کووڈ 19 سے متعلق صحت کی تازہ صورتحال کے حوالے سے پیش کردہ جائزے بھی پیش کیا گیا ہے۔
اقتصادی و ترقیاتی کونسل نے ایجنڈے پر موجود موضوعات کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے اور سفارشات منظور کی ہیں۔

شیئر: