Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول اور موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ اور سولر پینل صارفین کے لیے بجلی کی قیمت سمیت پاکستان سے ہفتہ بھر کی اہم خبریں

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ اور سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں سے متعلق اپ ڈیٹس ہفتہ رفتہ کے دوران اہم خبریں رہیں۔
برطانوی ایئر لائن کا پاکستان کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان اور شوکت خانم کا پیسہ آف شور کمپنیوں میں لگانے سے متعلق عمران خان کا اعتراف بھی نمایاں خبروں میں شامل رہا۔

پاکستان میں ہُنڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پاکستان میں ایٹلس ہُنڈا نے ایک بار پر موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔
گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق ہُنڈا کی سی ڈی 70 کی قیمت میں نو ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 37 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہُنڈا کی سی ڈی 70 ’ڈریم‘ کی قیمت میں نو ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 500 روپے  ہو گئی ہے۔
مکمل خبر پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول 22 روپےلیٹر مہنگا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
 وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔

خبر کی تفصیل جانیں

سولر پینل والے صارفین کو بجلی کے یونٹ کی پوری قیمت ملے گی: نیپرا

شمسی توانائی سے گھروں میں بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ انہیں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اب فی یونٹ کم قیمت پر ادائیگی نہیں کریں گی۔
نیپرا نے چند ماہ قبل عندیہ دیا تھا کہ نیٹ میٹنرنگ کے ذریعے واپڈا کو بجلی مہیا کرنے والے صارفین کو اب فی یونٹ کم قیمت ادا ہو گی جس پر ملک بھر سے سولر صارفین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کا پاکستان کے لیے پروزیں معطل کرنے کا اعلان

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے  پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پیر کو ایئرلائن کی ویٹ سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی لندن کے ہیتھرو اور لاہور اور اسلام آباد کے درمیان اپنی سروس معطل کرنے جارہی ہے۔

خبر کی تفصیل جانیں

اب معلوم ہوا شوکت خانم ہسپتال کا پیسہ آف شور کمپنیوں میں لگایا گیا: عمران خان 

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’شوکت خانم ہسپتال کے فیصلوں کا مجھے معلوم نہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’شوکت خانم ہسپتال کے مالی فیصلوں کی آڈٹ رپورٹ ہوتی ہے۔ شوکت خانم ہسپتال کا بورڈ جو فیصلے کرتا ہے مجھ سے پوچھ کر نہیں کرتا۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں

گھر میں گھسنے والا تیندوا 6 گھنٹے بعد پکڑا گیا، حملے میں چار زخمی

اسلام آباد میں واقع ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) کے ایک گھر میں تیندوا گھس آیا تھا جس کو وائلڈ لائف اور راولپنڈی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے چھ گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد زندہ پکڑ لیا۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

منی بجٹ پارلیمان میں پیش: کون کون سی اشیا مہنگی ہوں گی؟

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فنانس سپلیمنٹری بل 2023 قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کر دیا ہے جس کے تحت مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی گئی ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم کا تھانے پر حملہ، ملزم کی ہلاکت پر آئی جی کا نوٹس

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں قرآن کی بے حرمتی کے مبینہ واقعے کے الزام میں زیرِ حراست شہری کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی اور ایس او ایچ کو معطل کر دیا ہے۔
سنیچر کو پنجاب پولیس کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے ننکانہ صاحب میں شہریوں کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں شہری کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیا۔
خبر کی تفصیل جانیں

شیئر: