پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے میچ میں پشاور زلمی کے بیٹر صائم ایوب نے ملتان سلطانز کے خلاف اپنے پی ایس ایل کیریئر کی پہلی ففٹی بنا ڈالی۔
صائم ایوب نے 37 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
-
ملتان سلطانز کے شاہنواز دہانی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہرNode ID: 743306
-
پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے ہرا دیاNode ID: 743896
بائیں ہاتھ کے بیٹر نے اپنی اننگز میں دلکش شاٹس کھیلے جس میں اُن کا سب سے خاص شاٹ ساتویں اوور کی پہلی گیند پر دیکھنے کو ملا جب انہوں نے فاسٹ بولر عباس آفریدی کو فائن لیگ پر چھکا مارا۔
20 سالہ صائم ایوب کا تعلق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی ہے۔
سنہ 2021 میں ہونے والے پی ایس ایل کے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کیا جس کے بعد انہوں نے کوئٹہ کے لیے سات میچز کھیل کر 117 رنز بنائے۔
اس سے اگلے برس 2022 میں انہوں نے ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ پاکستان کپ میں سندھ کی نمائندگی کی۔
پاکستان کپ میں انہوں نے سندھ کی جانب سے 10 میچز میں 46 کی اوسط سے 461 رنز بنائے جس میں دو سینچریاں اور دو ففٹیز بھی شامل تھیں۔
اس ٹورنامنٹ میں صائم ایوب زیادہ رنز بنانے والے تیسرے بیٹر تھے۔
پاکستان کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں بھی سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے 10 میچز کھیل کر 516 رنز بنائے ہیں۔
رواں سال کے سیزن کے لیے انہیں پشاور زلمی نے وائلڈ کارڈ کو استعمال کرتے ہوئے سِلور کیٹیگری میں اپنی ٹیم میں خریدا تھا۔
Wait for the no-look six
20-year-old Saim Ayub is looking like the real deal
via @thePSLt20 | #PSL2023 pic.twitter.com/zfZXaSB2GX
— (@ESPNcricinfo) February 17, 2023