کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور محمد موسیٰ نے دو دو جب کہ عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پال سٹرلنگ اور حسن نواز نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم دونوں اوپنرز ناکام ہوئے۔ سٹرلنگ چار اور حسن نواز سات رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
وین ڈیر ڈوسن 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے. کولن منرو نے 28 گیندوں پر 58 رنز کی دھوا دھار اننگز کھیل کر رن آوٹ ہوگئے۔
اعظم خان نے 28 گیندوں پر 44 رنز بنا کر اسلام آباد کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
قبل ازیں پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان 34 اور حیدر علی 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رمان رئیس، محمد وسیم اور ٹائم کرن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ شرجیل خان اور جیمز وینس نے اننگر کا آغاز کیا۔
کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 5 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب جیمز وینس چار رنز بنا کر رمان رئیس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
کراچی کنگز کی دوسری وکٹ 82 رنز پر گر گئی جب شرجیل خان 34 رنز بنا کر کرن کی گیند پر منرو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
حیدر علی 117 رنز کے مجموعی سکور پر 59 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
125 رنز کے مجموعی سکور پر میتھو ویڈ 18 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی پانچویں وکٹ 125 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب عماد وسیم بغیر کسی سکور کے محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
عرفان خان 19 رنز بنا کر کرن کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جیمز فلر 12 اور اینڈرو ٹائی ایک رن بنا کر اناٹ آؤٹ رہے۔