ترکیہ اور شام میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے متجاوز
ترکیہ اور شام میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے متجاوز
ہفتہ 18 فروری 2023 15:09
زلزلے سے لاکھوں لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ ترکیہ میں رہائشی اپارٹمنٹس تباہ ہوئے ہیں اور متعدد اب بھی لاپتا ہیں۔
11 دن گزرنے کے بعد جمعے کو ملبے سے تین مزید افراد کو نکالا گیا۔ ترکیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 39 ہزار 672 اور ہمسایہ ملک شام میں پانچ ہزار 800 سے زیادہ ہے۔