پاکستان سپر لیگ 8 کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دے دی ہے۔
سنیچر کو کراچی کے نیشل سٹڈیم میں جاری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم پانچ وکٹیں گنوا کر 162 رنز بنا سکی۔
کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
ملتان سلطانز کے شاہنواز دہانی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہرNode ID: 743306
-
پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے ہرا دیاNode ID: 743896
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میچ کے شروع میں دباؤ میں دکھائی دی تاہم گلیڈی ایٹرز کے بیٹر مارٹن گپٹل نے 67 گیندوں پر 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یوں مارٹن گپٹل نے اس لیگ کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
مارٹن گپٹل میچ کی آخری گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
افتحار احمد 35 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ جیسن رائے اور عبدل بنگلزئی کوئی سکور بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمر اکمل نے 4، سرفراز احمد نے 5 اور محمد نواز نے تین سکور بنائے۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی پی) نے اپنی پریس ریلیز میں کہا تھا کہ ’پاکستان سپر لیگ کے میچز اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔‘
دوسری جانب پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے عبوری سربراہ نجم سیٹھی نے بھی کہا تھا کہ ’کراچی میں دہشت گردی کے واقعے کا کرکٹ سے تعلق نہیں ہے۔ میچ اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔‘
کراچی کنگز کی اننگز
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کو پہلا نقصان شرجیل خان کی وکٹ کی صورت میں ہوا جب وہ کوئی رنز بنائے بغیر محمد نواز کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد جمیز وینس نسیم شاہ کی گیند پر صرف 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
کراچی کنگز کے شعیب ملک 49 گیندوں کے ساتھ 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
میٹتھیو ویڈ نے 15 ، عرفان خان نے 37 جبکہ عماد وسیم نے پانچ رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ
We are batting first after losing the flip.
Odean Smith and Qais Ahmed are part of the playing XI while Mohammad Hafeez and Nuwan Thushara sit out.#PurpleForce #WeTheGladiators #KKvQG pic.twitter.com/AWIekgHVHD
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 18, 2023
کراچی کنگز کا سکواڈ
Bowling first against @TeamQuetta, here's the lineup #YehHaiKarachi | #KKvQG | #HBLPSL8 pic.twitter.com/pro1F9gfFb
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 18, 2023