سعودی عرب نے تیل کے عطیے کی ایک اور کھیپ یمن بھیج دی
سعودی عرب نے تیل کے عطیے کی ایک اور کھیپ یمن بھیج دی
ہفتہ 18 فروری 2023 21:12
یمن نے بجلی گھر چلانے کے لیے تیل کی امداد طلب کی تھی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی جانب سے یمن کو 45 ہزارمیٹرک ٹن ڈیزل اور30 ہزار میٹرک ٹن مازوت پرمشتمل تیسرا ٹینکرعدن پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے یمنی بھائیوں کے لیے فراہم کی جانے والی امدادی مہم کے سلسلے میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل جاری ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’یمنی حکومت نے مملکت سے بجلی کی پیداوار کے لیے اپنے 70 سے زیادہ اسٹیشنز کے لیے تیل کی امداد طلب کی تھی جس پرسعودی عرب کی جانب سے امدادی تیل ارسال کیاگیا‘۔
تیل کی امدادی فراہمی کا مقصد یمن میں امن وسلامتی کوبحال کرتے ہوئے یمنی بھائیوں کی امداد بھی ہے۔ اس سے قبل یمن میں 4.2 ارب امریکی ڈالر کی امداد ارسال کی جاچکی ہے۔
اس مد میں آخری امداد 422 ملین ڈالر کی تھی جس سے یمنی حکومت کے بجٹ کو بڑا سہارا ملا جو یمنی بھائیوں کے لیے استعمال ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں یمنیوں کی معاشی مدد کے ساتھ وہاں بجلی پیداواری صلاحیت میں بھی بہتری آئی جس سے لوگوں کے مسائل بڑی حد حد تک حل ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے ارسال کی جانے والی امداد سے یمن کے مرکزی بینک پر پڑنے والا بوجھ بھی کم ہوا جواسےعالمی منڈی سے بجلی پیدا کرنے کےلیے تیل کی خریداری میں خرچ کرنا پڑتے تھے۔