یمن میں فروری کے پہلے ہفتے کے دوران ایک ہزار 387 بارودی سرنگیں صاف
حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری ہے (فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی پروجیکٹ مسام نے اس سال فروری کے پہلے ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار387 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
ان میں 18اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، ایک ہزار87 اینٹی ٹینک اور 49 بغیر دھماکے والی ڈیوائسز شامل ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی کے مطابق سعودی مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی تین لاکھ 85 ہزار سے زیادہ بارودی سرنگوں کو تباہ کیا ہے۔
خصوصی ٹیموں نے سیکڑوں اینٹی پرسنل، اینٹی ٹینک، بغیر دھماکے والی اور دیگر دھماکہ خیز آلات کو بھی ناکارہ بنایا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مسام کے نام سے حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت مسام منصوبے کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں اور اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے تاکہ عام شہریوں کی حفاظت کی جا سکے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ فوری طور پر انسانی ہمدردی کی فراہمی کو بحفاظت فراہم کیا جائے۔
مسام مقامی ماینننگ انجینئروں کو تربیت دیتا، انہیں جدید سازوسامان فراہم کرتا اور متاثرین کی مدد کرتا ہے۔