امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں سجے آرٹ میلے میں اس وقت افراتفری پیدا ہو گئی جب ایک خاتون نے غلطی سے ایک ایسے نایاب فن پارے کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جس کی قیمت 42 ہزار ڈالر تھی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جو فن پارہ گرا وہ نیلے شیشے سے بنا ہوا تھا اور ایک چھوٹے کتے کا مجسمہ تھا جو کہ معروف آرٹسٹ جیف کونز کے ہاتھ کا بنا ہوا تھا۔
واقعہ اتوار کو آرٹ وائن وڈ میں پیش آیا۔ وہ مجسمہ ایک ریک کے اوپر رکھا ہوا تھا جس پر آرٹسٹ کا سر نیم کونز بھی نمایاں بھی طور پر نظر آ رہا تھا۔
مزید پڑھیں
-
یہ لڑکی کون ہے؟ چہروں کو بدلنے والی سعودی میک اپ آرٹسٹNode ID: 571386
-
سعودی صحراوں اور رنگ برنگے پرندوں کی منفرد فوٹو گرافیNode ID: 576941
-
جوتوں سے جہاز تک پر ٹرک آرٹ: ’میں بڑا ہو کر ایئر بس بنوں گا‘Node ID: 634071
واقعے کے بعد مصور سٹیفن گیمسن نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ’میں نے ایک خاتون کو وہاں دیکھا جو فن پارے کو تھپتھپا کر دیکھ رہی تھیں اس کے بعد وہ ان کے ہاتھ سے گر کر ٹکڑوں میں تبدیل ہوتا چلا گیا۔‘
گیمسن کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں خاتون اس لیے تھپتھپا کر دیکھ رہی تھیں کہ کیا یہ اصل غبارہ ہے۔
واقعے کے موجود ایک شخص نے ویڈیو بھی بنائی جس میں آرٹ گیلری کے ملازمین کو شیشے کے ٹکڑے اکٹھے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے سنائی دینے والی آواز میں کہا جا رہا ہے کہ ’مجھے یقین نہیں آ رہا کہ کوئی اس کو اس قدر ٹھوک بجا کر بھی دیکھ سکتا ہے۔‘
آرٹسٹ بینیڈکٹ کلاؤچ جنہوں کونز کے آرٹ ورک کو سپانسر کیا تھا، نے میامی ہیرالڈ کو بتایا کہ وہ خاتون اس فن پارے کو توڑنا نہیں چاہتی تھیں جبکہ انشورنس کی رقم سے نقصان کی بھی تلافی ہو جائے گی۔‘
