Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی صدر کا دورہ کیئف، مزید پانچ سو کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

امریکی اور یوکرینی صدور کے درمیان صدارتی محل میریئنسکی میں ملاقات ہوئی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے پیر کو کیئف کا غیراعلانیہ دورہ کیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کو ایک سال مکمل کے ہونے والا ہے اور امریکی صدر کی جانب سے کیئف کا دورہ اظہار یکجہتی ہے۔
امریکی اور یوکرینی صدور کے درمیان صدارتی محل میریئنسکی میں ملاقات ہوئی۔
صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے مزید پانچ سو کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر نے ایک سال قبل اس خدشے کو یاد کیا کہ روس اور اس کی افواج دارالحکومت کیئف پر قبضہ کر سکتی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ کیئف آج بھی قائم ہے۔
’یوکرین قائم ہے۔ جمہوریت قائم ہے اور امریکی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور دنیا آپ کے ساتھ ہے۔‘
جنگ کے دوران کیئف کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب امریکی صدر یوکرین میں جنگ کے خلاف اپنے اتحادیوں کو متحد رکھنا چاہتے ہیں۔
موسم بہار میں فریقین کی جانب سے جنگ میں شدت کی توقع کی جا رہی ہے۔
یوکرین کے صدر اتحادیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ ہتھیاروں کی فراہمی کو تیز کیا جائے اور مغرب سے یوکرین کو لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔۔۔ اب تک صدر جو بائیڈن نے جنگی طیاروں کی فراہمی سے انکار کیا ہے۔
زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہوں نے صدر بائیڈن سے طویل فاصلے تک ہدف بنانے والے ہتھیاروں کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

شیئر: