ایک سال میں ایک ہزار سے زائد سعودی خواتین کو وکالت کے لائسنس جاری
لائسنس ہولڈرز وکلا کی تعداد 14 ہزار 188 تک پہنچ گئی ہے ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ’2022 کے دوران مملکت میں 1083 خواتین نے وکالت کے پرمٹ حاصل کیے ہیں۔‘
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت انصاف کے مطابق ’مملکت میں 2022 کے آخر تک لائسنس ہولڈرز وکلا کی تعداد 14 ہزار 188 تک پہنچ گئی۔‘
’ان میں سے 11 ہزار 355 مرد اور دو ہزار 833 خواتین ہیں۔ آٹھ ہزار سے زیادہ سعودی وکالت کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔‘
وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ’2022 کے دوران وکالت کے لیے تین ہزار399 پرمٹ جاری کیے گئے ان میں سے دوہزار 316 مرد اور ایک ہزار 83 خواتین شامل ہیں۔‘
یاد رہے کہ وزارت انصاف ’ناجز‘ پلیٹ فارم کے ذریعے وکلا کو متعدد خدمات فراہم کر رہی ہے۔