Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل سے سعودی عرب اور بحرین کا سفر پندرہ منٹ میں

2019 میں پل سے گزرنے کا اوسط دورانیہ 20 منٹ تھا (فائل فوٹو:عرب نیوز)
 سعودی عرب اوربحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کسی بھی گاڑی کو ایک ملک سے دوسرے ملک جانے میں اوسطا پندرہ منٹ تک لگتے ہیں‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کنگ فہد پل انتظامیہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ’سعودی عرب سے بحرین کے لیے پل کے راستے سفر آسان ہوگیا ہے۔ 2019 کے مقابلے میں 2022 کے دوران پل کے ذریعے سفر آسان ہوگیا ہے‘۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ 2019 میں بحرین سے سعودی عرب میں داخلے کے لیے پل سے گزرنے کا اوسط دورانیہ 20 منٹ ہوتا تھا۔ مملکت سے بحرین جانے کا دورانیہ 19منٹ تھا‘۔
2022 میں بحرین سے سعودی عرب آنے کے لیے پل عبور کرنے میں 13 منٹ اور مملکت سے بحرین جاتے وقت پل عبور کرنے میں 15 منٹ لگ رہے ہیں۔
کنگ فہد پل انتظامیہ نے بتایا کہ ’سٹوڈنٹ کارڈ کے فوائد ہیں۔ بغیر فیس اور کارروائی کے ایمرجنسی روٹ سے آسانی سے پل سے گزر سکتے ہیں۔ سٹوڈنٹ کارڈ کا اجرا اور توسیع دونوں آسان ہیں‘۔ 

شیئر: