Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکن کے ذمہ ٹریفک چالان ہونے پرہروب فائل ہوسکتا ہے؟

ہروب فائل کرتے وقت کارکن کا مملکت میں ہونا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے قانون کے مطابق جس غیرملکی کارکن کا ہروب فائل کیا گیا ہو۔ اسے 15 دن کےاندرکینسل نہ کرانے کی صورت میں کارکن کی فائل سیز کردی جاتی ہے۔
وزارت افرادی قوت کے قانون میں کسی بھی غیرملکی کارکن کا آجرکے پاس سے فرار ہونا سنگین کاروباری جرم تصورت کیاجاتاہے۔
۔۔۔۔ جوازات کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’میرا فیملی ڈرائیورفرار ہوگیا ہے اس کا ہروب لگانا ہے مگرمیری اطلاع کے مطابق اس کے ریکارڈ پرٹریفک چالان ہیں کیا اس صورت میں ہروب فائل کیاجاسکتا ہے‘۔ 
اس حوالے سے جوازات کا کہنا تھا کہ غیرملکی کارکن کا ہروب فائل کرنے کےلیے شرائط مقرر ہیں جن کے مطابق عمل کیاجائے۔ 
۔ جس کارکن کا ہروب لگانا ہواس کا اقامہ کارآمد ہو اوروہ مملکت میں موجود ہو۔  
۔ ہروب ایک ہی بار فائل کیاجائے گا۔ 
۔ کارکن کا ہروب فائل کرنے کے 15 دن کے اندر اندر اسے باسانی کینسل کرایا جاسکتا ہے۔ مقررہ مدت کے دوران کفیل اپنے ابشراکاونٹ سے ہی ہروب کینسل کرا سکتا ہے تاہم 15 دن گرزرنے کے بعد ابشراکاونٹ سے ہروب کینسل نہیں کرایا جاسکتا۔ 
۔ جس کارکن کا فائنل ایگزٹ لگا ہو اوراسے استعمال نہ کیا گیا ہو اس صورت میں بھی ہروب فائل نہیں کیاجاسکتا۔ 

ہروب کی ابتدائی مدت ختم ہونے کے بعد اسے کینسل کرانا قدرے دشوار ہوتاہے(فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے قانون محنت میں کارکن کا اسپانسر کے پاس سے فرار ہونا سنگین کاروباری جرم تصور کیاجاتا ہے جسے عربی میں ’ہروب‘ یعنی فرار ہونا کہتے ہیں۔ 
قانونی طورپرورک ویزے پرآنے والے غیرملکی کارکنوں کےلیے لازمی ہے کہ وہ جس شخص یا ادارے کے ویزے پرمملکت آئے ہیں ان کے پاس ہی کام کریں۔ 
قانون محنت کے مطابق وہ کارکن جو اپنے کفیل یعنی اسپانسر کے پاس سے فرارہوجاتے ہیں اورکہیں اورملازمت کرتے ہیں وہ سنگین جرم کے مرتکب قرار پاتے ہیں ایسے افراد کو رہائش ، ملازمت اوردیگر سہولتیں فراہم کرنے والے بھی شریک جرم مانے جاتے ہیں جس کی سزا مقرر ہے۔ 
غیرملکی کارکن کے فرار ہونے پرکفیل کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ مفرورکارکن کے بارے میں وزارت محنت اورمحکمہ پاسپورٹ کو اطلاع فراہم کرے۔ 
وزارت افرادی قوت سماجی بہبود آبادی کو مفرورکارکن کے بارے میں اطلاع دینے کے عمل کو’ہروب ‘ کہا جاتا ہے۔ جس کارکن کا ہروب فائل کیاجاتا ہے جوازات اوروزارت افرادی قوت میں اسکی فائل سیز کردی جاتی ہے جس کے ساتھ ہی کارکن کے تمام سرکاری معاملات روک دیئے جاتے ہیں جن میں انکے اقامے کی تجدید ، خروج وعودہ یا خروج نہائی کا اجرا وغیرہ بھی شامل ہے۔ 
جن کارکنوں کا ہروب فائل کیاجاتا ہے اوراسے 15 دن کے اندر کینسل نہ کرائے جانے کی صورت میں کارکن کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقررہ مدت گزرنے کے بعد کارکن کویہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ کمپنی یا آجر کی جانب سے فائل کیا گیا ہروب غلط ہے جس کے لیے کارکن کووزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی میں درخواست دائر کرنا ہوتی ہے جہاں ٹھوس ثبوت درکارہوتےہیں۔
 

شیئر: