Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوازات میں جمع کرائے گئے کسی معاملے کا سٹیٹس کیسے معلوم کریں؟

ابتدائی طور پر یہ سہولت عربی میں ہی فراہم کی گئی ہے ( فائل: فوٹو سبق)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جو وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے قوانین کے مطابق  مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے، خروج وعودہ اور خروج نہائی کے اجرا کا ذمہ دار ہے۔
جوازات کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’جوازات میں جمع کرائے گئے معاملے کے سٹیٹس کے حوالے سے معلومات کا کوئی ڈیجیٹل ذریعہ ہے یا براہ راست دفترسے ہی معلومات حاصل کی جاتی ہیں؟۔ 
اس حوالے سے جوازات کا کہنا تھا کہ’ سعودی شہریوں اوریہاں رہنے والےغیرملکیوں کی سہولت کےلیے جوازات کی جانب سے ویب پر معاملے کے سٹیٹس کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 
اس حوالے سے جوازات کی جانب سے جولنک جاری کیا ہے۔ https://idms.gdp.gov.sa/dmsinquiry 
واضح رہے یہ لنک سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ ابتدائی طورپریہ سہولت عربی میں ہی فراہم کی گئی ہے تاہم اس کے انگریزی ورژن پرکام جاری ہے توقع ہے کہ جلد انگریزی ورژن کی سہولت بھی فراہم کردی جائے گی۔ 
 ویب سائٹ کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کے لیے لنک پرلاگ ان کرنے کے بعد معاملے کا سیریل یا رجسٹریشن نمبراورسال کا اندراج کرنے کے بعد ارسال کیاجاتا ہے۔ 
 ڈیجیٹل لنک خود کارسسٹم کے تحت معاملے کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کردیتا ہے جس سے یہ معلوم کیاجاسکتا ہے کہ جوازات میں جمع کرائے جانے والے معاملے کا سٹیٹس کیاہے۔ 
اگردرخواست میں کسی قسم کی کمی ہے تو درکاردستاویزات اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔  
خیال رہے یہ لنک صرف محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ میں جمع کرائے گئے معاملات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کےلیے ہی مخصوص ہے۔ 

درخواست میں کوئی کمی ہے تو درکاردستاویزات اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)

کفالت کی تبدیلی یا اقامہ کی تجدید کے علاوہ کوئی بھی ایسا معاملہ جو محکمہ جوازات سے متعلق ہو کے بارے میں اس لنک سے استفادہ کیاجاسکتا ہے۔ 
 ڈیجیٹل سہولت سے قبل لوگوں کو جوازات میں جمع کرائے گئے معاملے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کےلیے دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ 
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت میں سرکاری معاملات کی انجام دہی کے لیے ڈیجیٹل خدمات کے حوالے سے بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ 
جوازات کے پلیٹ فارم ’ابشر‘ پرفراہم کی جانے والی خدمات سے ہفتے کے ساتوں دن اور24 گھنٹے میں کسی بھی وقت مستفیض ہوا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل نہ صرف ایگزٹ ری انٹری ویزے بلکہ ہرمعاملے کی معلومات کےلیے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کے ساتھ سعودی شہریوں اورغیرملکیوں کو سہولت ہوئی ہے۔

شیئر: