Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کفیل نے عدالتی فیصلے کے باجود فائنل ایگزٹ لگا دیا، کینسل کیسے ہوگا؟

’سداد‘ پورٹل میں فیس جمع کرانے اور ری فنڈ کرانے کا علیحدہ آپشن ہے(فائل: فوٹو سبق)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جو وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے قوانین کے مطابق  مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے، خروج وعودہ اور خروج نہائی کے اجرا کا ذمہ دار ہے۔
مملکت میں رہائش پذیرغیرملکی افراد جب مستقل بنیاد پر اپنے ملک جاتے ہیں تو انہیں فائنل ایگزٹ جسے عربی میں خروج نہائی کہا جاتا ہے حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جبکہ چھٹی پر جانے کے لیے خروج و عودہ لینا ہوتا ہے۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ سے ایک شخص نے دریافت کیا ’کارکن کا اقامہ تجدید کرنا تھا، فیس غلطی سے سعودی پاسپورٹ کی تجدید کےلیے جمع ہوگئی، معلوم یہ کرنا ہے کہ فیس کس طرح واپس ہوسکتی ہے؟‘۔ 
سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ ’جمع کرائی گئی فیس اس وقت تک قابل واپسی ہوتی ہے جب تک مقررہ سروس حاصل نہ کرلی جائے‘۔ 
’اس کیس میں فیس کی واپسی کےلیے بینک کے اسی اکاونٹ جس سے فیس جمع کرائی گئی تھی کے ذریعے واپسی کی کمانڈ دی جائے۔ فیس ری فنڈ کرانے کے بعد دوبارہ اقامے کی تجدید کےلیے جمع کرائی جاسکتی ہے‘۔ 
واضح رہے بینک کے ’سداد‘ پورٹل میں فیس جمع کرانے اور ری فنڈ کرانے کا علیحدہ آپشن موجود ہے۔ جب فیس جمع کرائی جاتی ہے تو وہ جوازات یا دیگرمتعلقہ ادارے کے اکاونٹ میں جاتی ہے تاہم اس وقت تک ادارے کے اکاونٹ میں فیس ڈرا نہیں ہوتی جب تک متعلقہ سروس کے حصول کےلیے کمانڈ نہ دی جائے۔  
اگر اقامہ کی تجدید کےلیے فیس غلط سروس کے لیےجمع ہوجاتی ہے تواس صورت میں فیس اسی اکاونٹ جس کے ذریعے جمع کرائی گئی تھی کے پورٹل میں ہی رہتی ہے جب تک سروس حاصل نہ کرلی جائے۔ 
اس کیس میں جب کہ فیس غلط سروس کےلیے جمع ہوگئی ہے اس صورت میں جمع کرائی گئی فیس اس وقت تک ہولڈ رہے گی جب تک اسے ری فنڈ نہ کرا لیاجائے۔ 
فیس واپسی کے لیے بینک کے سداد آپشن کے ذریعے واپسی کی کمانڈ دی جائے۔ بعض اوقات جمع کرائی گئی فیس یا توفوری طورپرواپس آجاتی ہے یا تین سے پانچ دن تک واپس ہوجاتی ہے۔ 

وزارت کے شعبے میں درخواست کے ساتھ عدالتی حکم نامہ بھی پیش کریں(فوٹو: ایس پی اے)

اگرمقررہ دنوں میں جمع کرائی گئی فیس واپس نہ وہ تو اس صورت میں بینک سے رجوع کیاجائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ رکاوٹ کہاں ہے جسے دورکرنے کے بعد دوبارہ فیس ری فنڈ کی کمانڈ دی جائے۔ 
 آجرواجیر کے مابین اختلافات کے حوالے سے ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹرپردریافت کیا ’کفیل کےذمہ میرے واجبات ہیں۔ عدالت سے میرے حق میں فیصلہ ہونے کے باوجود میرا خروج نہائی لگا دیا، صورتحال یہ ہے کہ میرے پاس پیسے بھی نہیں ہیں۔ واپسی کا ٹکٹ لینے کے لیے بھی رقم نہیں، کیا خروج نہائی کینسل ہوسکتا ہے؟‘۔ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ ’اس صورت میں آپ فوری طورپروزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے شعبہ ’ تسویہ الحلافات العمالیہ‘ سے رجوع کریں‘۔ 
’وزارت کے شعبے میں درخواست کے ساتھ عدالتی حکم نامہ بھی پیش کریں ساتھ ہی خروج نہائی لگائے جانے کے بارے میں بھی درخواست میں ذکرکرتے ہوئے اسے کینسل کرانے کی استدعا کی جائے‘۔ 

شیئر: