Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اسلامی امور سے آرچ بشپ آف ویانا کی ملاقات

پرامن بقائے باہم اور رواداری کے ماحول کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر اسلامی امور دعوت ورہنمائی ڈاکٹرعبدالطیف آل شیخ سے اتوار کو ان کے دفتر ریاض میں آرچ بشپ آف ویانا کارڈینل ڈاکٹر کرسٹوف شونبرن نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 خصوصا پرامن بقائے باہم اور رواداری کے ماحول کی اہمیت، انتہاپسنداتہ افکار اور نفرت کا ماحول ختم کرنے کے سلسلے میں مذاہب کے رہنماوں کے درمیان موثر رابطوں اور تعاون کے مضبوط رشتے قائم کرنے کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹرعبدالطیف آل شیخ نے اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی قیادت میں جاری سعودی عرب کی ان کوششوں سے متعارف کرایا جو وہ رواداری، اعتدال پسندی اور میانہ روی کی بنیاد پر مذہبی بیانیے کو عام کرنے اور اسلامی اصولوں کو پھیلانے کے لیے کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب ملکی وبین الاقوامی کانفرنسوں اور مباحثوں کے ذریعے دنیا بھر میں یکجہتی امن وسلامتی کے فروغ، اقوام عالم کے درمیان قدر مشرک کو اجاگر کرنے اور پاکیزہ انسانی اقدار کو پھیلانے کے سلسلے میں مثانلی کردار ادا کررہا ہے‘۔
آرچ بشپ آف ویانا نے شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’آنے والی نسلوں کی خاطر رابطے کے پل تعمیر کرنے اور مکالمے کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے مذاہب کے رہنماوں کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی‘۔

شیئر: