Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وجے مالیہ نے مجرمانہ سازش کی ، سی بی آئی

نئی دہلی .... سی بی آئی اور ای ڈی کی ایک مشترکہ ٹیم نے جوبرطانیہ سے وجے مالیہ کو حوالے کرنے کا مطالبہ کررہی ہے برطانیہ کی کراﺅن پروسیکیوشن سروس کو بتایا کہ وجے مالیہ نے سرکاری بینکوں سے قرضہ مجرمانہ سازش کے ایک حصے کے طور پر حاصل کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کراﺅن پروسیکیوشن سروس 17مئی کو سی بی آئی سے سوال کریگی کہ وہ کیا ٹھوس وجوہ ہیں جس کی بناءپر ہند وجے مالیہ کو حوالے کرنے کا مطالبہ کررہا ہے ۔ ہندوستانی افسران 17مئی کو بریفنگ دینگے کہ مالیہ نے بینکوں کو باور کرایا تھا کہ وہ اپنی کنگ فشر ایئرلائنز کے آپریشنز کو بڑھانے کیلئے قرضہ لے رہے ہیں۔ اسکے بعد مالیہ نے یہ رقم ہند اور بیرون ملک شیل کمپنیوں کے حوالے کردی اور یوں منی لانڈرنگ کے مرتکب ہوئے۔ ہندوستانی حکام نے کہا ہے کہ بینک افسران اور کنگ فشر ایئرلائنز کے ملازمین سے جو پوچھ گچھ کی گئی ہے انکے بیانات کی بنیاد پر وہ یہ بات کہہ رہے ہیں۔ایک اور نکتہ جو اٹھایا گیا ہے وہ یہ ہے کہ وجے مالیہ عین اس وقت لندن فرار ہوئے جب انکے خلاف تحقیقات شروع کی گئی۔ انہوں نے اس سے قبل اپنی کمپنیوں کے حصص فروخت کئے اور وہ کسی بھی طور قرضہ واپس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے۔
 

شیئر: