Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں رمضان کے دوران درجہ حرارت کتنا رہے گا؟

مملکت کے بیشترعلاقوں میں بارش کا ماحول رہنے کا امکان ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کارعقیل العقیل نے رمضان کے دوران  سعودی عرب کے موسمی حالات کے حوالے سے جائزہ پیش کیا ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’رمضان میں موسم معتدل رہے گا تاہم بتدریج درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اس سال رمضان کا ابتدائی حصہ موسم بہار میں آئے گا۔اس دوران مملکت کے بیشترعلاقوں میں بارش کا ماحول رہنے کا امکان ہے‘۔
قومی مرکز کے تجزیہ کار نے کہا کہ’ رمضان کے ابتدائی ایام میں موسم معتدل رہے گا اور آخر میں درجہ حرارت بڑھنے لگے گا۔ مملکت کے تمام علاقوں میں ایک سینٹی گریڈ کے تناسب سے درجہ حرارت بڑھے گا‘۔
تبوک، الجوف اور حائل ریجن میں درجہ حرارت میں ڈیڑھ سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ ’ رمضان سے متعلق موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مفصل رپورٹ جلد جاری کی جائے گی‘۔

شیئر: