سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو کینیا کے ہم منصب ڈاکٹر الفریڈ موتوا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے ان کی سپورٹ اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے مشترکہ تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔