Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان اور بلاول بھٹو کی میونخ میں ملاقات

میونخ سیکیورٹی کانفرنس 2030 میں اٹھائے گئے اہم ایشوز پر بات چیت کی گئی( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے مضبوط تعلقات اور مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے ان کی سپورٹ اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
میونخ سکیورٹی کانفرنس 2030 میں اٹھائے گئے اہم ترین ایشوز کے علاوہ عالمی امن اور سلامتی کے حصول کے لیے کثیرالجہتی عمل کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر عہدیدار موجود تھے (فوٹو: ایس پی اے)

ملاقات میں وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان داود نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے میونخ سکیورٹی کانفرنس 2023 میں شرکت کے موقع پر انرجی سکیورٹی مباحثے میں شرکت کی ہے۔​
 ایس پی اے کے مطابق مباحثے میں توانائی کی بین الاقوامی مارکیٹ میں استحکام اور تحفظ  پر بین الاقوامی تعاون کے فروغ کی اہمیت، دنیا کو درپیش جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مؤثر رابطے جاری رکھنے کی اہمیت کا موضوع زیر بحث آیا۔ 
 شرکا نے انرجی سکیورٹی کی تازہ صورتحال، توانائی کے موضوعات نیز توانائی کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا۔ 

شیئر: