محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ ’سابق وزیراعلٰی عثمان بزدار کی حکومت کے سابق مشیر زراعت عبدالحئی دستی کی رہائش گاہ سے 15 کروڑ روپے سے زائد غیر قانونی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
رانا ثنا اللہ کا اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہNode ID: 707941
-
شیریں مزاری سے فواد چوہدری تک: گرفتاریوں سے کیا ملا؟Node ID: 738051
منگل کو ٹوئٹر پر ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ ’مظفرگڑھ میں مارے گئے چھاپے کے دوران ٹھیکوں کے کمیشن اور عدم اعتماد کے دوران وصول شدہ سیاسی رشوت کی خطیر رقم برآمد کی گئی ہے۔‘
سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق ’ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن کو کیس پر مامور کیا گیا تھا جنہوں نے مجاز عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر عبدالحئی دستی کے گھر کی تلاشی لی تو بھاری مقدار میں ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی۔‘
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ’15 کروڑ 11 لاکھ 56 ہزار روپے کی خطیر رقم کو دو تجوریوں میں چھپایا گیا تھا۔‘
سہیل ظفر چٹھہ’یہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں میں حاصل کی گئے کمیشن اور عدم اعتماد کے دوران دی گئی سیاسی رشوت کی ہے اور اسے گننے میں کئی گھنٹے لگے۔‘
بزدار حکومت کے سابق مشیر زراعت حکومت پنجاب عبدالحئی دستی کے گھر پر ٹھیکوں کے کمیشن اور عدم اعتماد کے دورانُ وصول شدہ سیاسی رشوت کی ایک خطیر رقم چھاپے میں برآمد۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن کو کیس پر مامور کیا جنہوں نے مجاز عدالت۔۔ pic.twitter.com/owbBxNPdfh
— Sohail Zafar Chattha (@SZChatthaPSP) February 28, 2023