اس سے قبل روزنامہ دی سن نے رپورٹ کیا تھا کہ شاہ چارلس سوم نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو کو اس گھر کی پیشکش کی ہے۔
شاہ چارلس سوم کی جانب سے یہ فیصلہ شہزادہ ہیری اور میگھن میرکل کے انکشافات کے بعد آیا ہے۔
شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب، امریکی سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ایک ڈاکیومینٹری اور متعدد انٹریوز میں شاہ چارلس سول، بھائی شہزادہ ولیم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے بارے میں انکشافات کیے تھے۔
ہیری اور میگھن کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ ڈیوک اور ڈچز آف سسکیس کو گھر خالی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔‘
جنسی ہراسانی کے ایک کیس کی وجہ سے شاہ چارلس کے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے شاہی اور فوجی اعزازات واپس لے لیے گئے تھے۔
شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں بھائی شہزادہ ولیم پر حملے کا الزام لگیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
دی سن نے کہا تھا کہ فراگمور کوٹیج میں منتقل ہونے کے بجائے شہزادہ اینڈریو اپنے گھر ہی میں مقیم رہنا چاہتے ہیں۔
بکنگھم پیلس نے کہا ہے کہ وہ اس رپورٹ پر تبصرہ نہیں کرے گا جبکہ شاہی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسم کی بات چیت نجی خاندانی معاملہ ہے۔
2018 میں شادی کے بعد ہیری اور میگھن فراگمور کوٹیج میں منتقل ہوگئے تھے۔ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم نے ان کو یہ گھر تحفے میں دیا تھا۔
2020 میں شاہی اعزازات اور ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے بعد شہزادہ ہیری اور مگھن میرکل کیلیفورنیا منتقل ہوگئے تھے لیکن فراگمور کوٹیج ان کا ہی تھا۔ انہوں نے اس کی تعمیر نو کے لیے ٹیکس کی جو رقم استعمال کی تھی وہ بھی واپس دینے کا وعدہ کیا تھا۔