Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکن کن صورتوں میں 5 دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ حاصل کرسکتا ہے

قریبی عزیز کے انتقال پر5 دن چھٹی بمعہ تنخواہ دی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق کارکن ہنگامی بنیاد پرکن صورتوں میں تنخواہ سمیت 5 دن کی چھٹی لے سکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت سے استفسار کیا گیا تھا کہ کن صورتوں میں ملازم کوتنخواہ سمیت چھٹی کا استحقاق حاصل ہے۔
وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ قانون محنت کی دفع 113 کے تحت شوہر ، اہلیہ یا قریبی رشتہ دار کی موت کی صورت میں پانچ دن کی چھٹی تنخواہ سمیت کارکن کا حق ہے۔
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ والدین ، دادا ، دادی اولاد یا نواسوں وپوتوں میں سے کسی کی موت پر5 دن کی چھٹی دی جائے گی ۔ بھائی ، بہن یا ماموں، چچا ، پھوپھی یا خونی رشتہ دار کا انتقال ہونے پرتنخواہ سمیت چھٹی کا حق حاصل ہے۔

شیئر: