کن دوصورتوں میں کفیل کارکن کا ذمہ دارہوتاہے، وزارت افرادی قوت
کارکن کی مستقل طورپر وطن روانگی کویقینی بنانا کفیل کی ذمہ داری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارکن کے مملکت سے نکل جانے یا کفالت تبدیل کرانے تک سابق کفیل کے ذمہ رہتا ہے۔
اخبار24 کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا کہ کارکن کا خروج نہائی لگانے کے بعد بھی میں اس کا ذمہ دارہوں گا؟
سوال کے جواب میں وزارت افرادی قوت کا کہنا تھاکہ قانون کے مطابق مملکت آنے والے غیرملکی کارکن کا شمار اس وقت تک آجر کے ذمہ ہوگا جب تک وہ مملکت سے نکل نہ جائے یا کسی دوسری جگہ کفالت تبدیل نہ کرائے۔
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ قانون محنت کے مطابق غیرملکی کارکن کے اقامہ کا اجرا، خروج نہائی یا دیگرمعاملات اسپانسر کے ذمہ ہوتے ہیں۔
وہ غیرملکی کارکن جومستقل طورپروطن جانا چاہتے ہیں انکی مملکت سے روانگی تک اسپانسر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ انکی روانگی کوعملی طورپر یقینی بنائیں محض فائنل ایگزٹ ویزہ جاری کرانا ہی کافی نہیں ہوتا۔