سعودی ادارہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ نشر یا تلف کرنا خلاف قانون شمار کیا جائے گا۔
سبق نیوز نے ادارہ امن عامہ کے حوالے سے جاری انتباہ میں مزید کہا ہے کہ سکیورٹی کی غرض سے نصب کیمروں کا ریکارڈ پبلک کرنا خلاف قانون ہے، ایسا کرنے والے پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
حفاظتی اقدام کے تحت سکیورٹی کیمروں یا اس کے نیٹ ورک کو کسی قسم کا نقصان پہنچانا بھی قانون شکنی تصور کی جائے گی جس پر مذکورہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
واضح رہے سکیورٹی کیمروں کا مقصد امن عامہ کی حفاظت ہے۔ سرکاری اور نجی عمارتوں میں نصب سکیورٹی کیمروں کا ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر اس کا مشاہدہ کر کے کسی بھی واقعےکی تہہ تک پہنچا جا سکے۔