Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی مرکز کا انتباہ ، 15 اپریل تک ٹڈیاں جمع نہ کی جائیں

کیڑے مارادویات کے اسپرے کے اثرات ٹڈی پربھی ہوتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
قومی مرکز برائے تحفظ نباتی آفات وحیوانی امراض نے خبردار کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ ریجن میں عارضی طور صحرائی ٹڈیوں کوجمع نہ کیاجائے۔
اخبار24 کے مطابق قومی مرکز برائے تحفظ کی جانب سے جاری انتباہی نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مکہ اورمدینہ ریجنز میں ادویات کے اسپرے مہم شروع کی گئی ہے اس لیے شہری اورمقیم غیرملکی 15 اپریل تک ٹڈیوں کو جمع نہ کریں۔
مرکز کی جانب سے جاری اطلاع میں مزید کہا گیاہے کہ کیڑے مارادویات کے اسپرے کے اثرات ٹڈیوں پربھی مرتب ہوتے ہیں اسی لیے مذکورہ عرصے کے دوران میدانی علاقوں میں پائی جانے والی ٹڈیوں کوکھانے کےلیے جمع نہ کیاجائے۔
واضح رہے ان دنوں مملکت کے مختلف ریجنز میں ٹڈیوں کا سیزن ہوتاہے جسے یہاں بیشترعلاقوں میں شوقع سے کھایاجاتاہے۔

مملکت کے متعدد علاقوں میں لوگ شوق سے ٹڈی کھاتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

ادارہ تحفظ نباتات وحیوانی امراض کی جانب سے میدانوں اورصحرائی علاقوں میں کیڑے مارادویات کا اسپرے مہم شروع کی گئی ہے اسی حوالے سے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ 15 اپریل تک متاثرہ ٹڈیوں کو کھانے سے گریز کیاجائے۔

شیئر: