Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایک کلو ٹڈی کی قیمت 450 ریال تک پہنچ گئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹڈی میں 60 فیصد پروٹین پائی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ٹڈی بڑے شوق سے کھائی جاتی ہے۔ قصیم ریجن میں ایک کلوٹڈی 150 سے 450 ریال میں فروخت کی جا رہی ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ایک ٹڈی فروش نے بتایا کہ بریدہ میں ٹڈیوں کے سب سے زیادہ گاہک معمرافرادہیں جن کا کہنا ہے کہ ٹڈی ان کی مرغوب غذا ہے۔
ٹڈی ، میگنیشیم اورفاسفورس جیسے اہم غذائی اجزا سے مالا مال ہوتی ہے۔ کہتے ہیں کہ ٹڈی کھانے والے متعدد امراض سے محفوظ رہتے ہیں۔
ان دنوں بریدہ شہرمیں ٹڈی مارکیٹ سجی ہوئی ہے۔ قصیم کے لوگ موسم بہار میں ٹڈی کے شکار کا شوق کرتے ہیں۔ ٹڈیاں پھول پتیاں ، پھل اوربیجوں سے غذا حاصل کرتی ہیں۔
فیملی میڈیسن کے ماہر ڈاکٹرعباد الزائدی نے کہا ہے کہ ٹڈی میں 60 فیصد پروٹین ہوتی ہے۔ یہ ایک کثیر الفوائد غذا ہے۔
 

شیئر: