Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے فٹبال سٹیڈیم میں ٹڈی دل، حقیقت کیا ہے؟ 

’یہ حشرات نہ انسان کے لیے مضر ہیں نہ نباتات کو نقصان پہنچاتی ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
فٹبال شائقین نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے الشرائع سٹیڈیم میں ٹڈی دل کا حملہ ہے  جہاں سپورٹروں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ رات ہونے والے فٹبال میچ کے دوران سپورٹروں نے متعدد تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جن میں ٹڈی دل کی کثرت نظر آرہی ہے۔
تصاویر اور ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے قومی مرکز برائے زرعی آفات نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مکہ کے سٹیڈیم میں موجود حشرات ٹڈی دل نہیں‘۔
’یہ ٹڈی دل کے خاندان سے وابستہ ہے جس کا سائنسی نام Oedipoda caerulescanes ہے‘۔
’شکل و صورت میں یہ صحرائی ٹڈی دل سے مشابہ ہے مگر ٹڈی کی طرح یہ بڑی مسافت کا سفر نہیں کرسکتی ہے‘۔
’یہ حشرات نہ انسان کے لیے مضر ہیں نہ نباتات کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ویران علاقے میں روشنی میں زیادہ نظر آتی ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’متاثرہ علاقے میں جائزہ لینے اور ضروری اقدامات کے علاوہ سپرے کرنے کے لیے ٹیم روانہ کردی گئی ہے‘۔

شیئر: