Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں غیر قانونی طور پر رقوم بھیجنے والے دو غیر ملکی گرفتار

غیر ملکیوں کو پوچھ گچھ کے بعد پبلک پراسیکوشین کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے نجران ریجن میں خصوصی فورس نے مملکت میں مقیم دو بنگلہ دیشی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان کے قبضے سے دو لاکھ 31 ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں۔
اخبار24  کے مطابق محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ’ زیر حراست بنگلہ دیشی شہریوں سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ پتہ چلا کہ وہ اپنے ہم وطنوں سے رقم لے کرغیر قانونی طریقے سے بھیجنے والے تھے‘۔
بیان میں امن عامہ کا کہنا ہے کہ’ دونوں غیر ملکیوں کو پوچھ گچھ کے بعد پبلک پراسیکوشین کے حوالے کردیا گیا‘۔

شیئر: