منی لانڈرنگ میں ملوث دو عرب گرفتار، 33 لاکھ ریال نقد ضبط
’عدالت نے الزام ثابت ہونے پر 6 سال کی سزا سنائی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد کرپشن نے دو عرب تارکین کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 33 لاکھ ریال نقد ضبط ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔
ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے منی لانڈرنگ کا اقرار کرلیا ہے‘۔
’اس بنا پر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جس میں الزام ثابت ہونے پر 6 سال کی سزا سنائی ہے‘۔
’عدالت نے مذکورہ افراد پر دو لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ سزا کی مدت پوری کرنے کے بعد انہیں ملک بدر کرکے بلیک لسٹ کردیا جائے گا‘۔