Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے قریب رہنے والے کبوتر جو زائرین سے مانوس ہیں

مسجد الحرام کے اطراف میں کبوتروں کے جھنڈ کے جھنڈ نٖظر آتے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ میں مسجد الحرام کے قریب پرندے اور کبوتر زائرین کا استقبال خاص قسم کی آواز نکال کر کرتے ہیں۔ یہ مسجد الحرام میں آنے والے زائرین سے مانوس ہوتے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام کے زائرین اور پرندوں کے درمیان محبت کا رشتہ بڑا گہرا اور دیرینہ ہے۔ یہ مکہ کی سڑکوں اور شاہراہوں پر جھنڈ کی صورت میں اڑتے ہیں اور دلکش منظر پیش کرتے ہیں۔
مسجد الحرام  کے قریب اڑنے والے کبوتر زائرین کے کندھوں پر بھی آ کر بیٹھ جاتے ہیں اور ان کے ہاتھ سے دانہ لینے میں خوف محسوس نہیں کرتے۔

یہ کبوتر مسجد الحرام آنے والے زائرین سے مانوس ہوتے ہیں۔ ( فوٹو: ایس پی اے)

 بڑی تعداد میں نظر آنے والے مسجدالحرام کے کبوتر اپنی خوبصورتی اور گہرے نیلے رنگ سے پہنچانے جاتے ہیں۔
ان کی دم کا رنگ سیاہ ،گردن لمبی اورآنکھیں سرمئی جیسی ہوتی ہیں۔ مسجد الحرام کے کبوتروں کی یہ خصوصیات انہیں دنیا کے دیگر کبوتروں سے منفرد بنائے ہوئے ہیں۔ یہاں کے کبوتر سائز، شکل اور رنگ کے حوالے سے  ایک جیسے لگتے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں پرندوں کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ ان کی تعداد سال بہ سال بڑھتی جارہی ہے۔

مسجدالحرام کے کبوتر اپنی خوبصورتی اور گہرے نیلے رنگ سے پہنچانے جاتے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

شہر کے تمام محلوں اور سڑکوں پر عموماً اور مسجدالحرام کے اطراف خصوصاً کبوتروں کے جھنڈ کے جھنڈ نٖظر آتے ہیں۔ مقامی شہری اور زائرین انہیں مختلف ناموں سے پکارتے ہیں انہیں بیت اللہ کے کبوتر، مکی کبوتر اور حرم کے کبوتر بھی کہا جاتا ہے۔

زائرین کبوتروں کی ویڈیو اورتصاویر بھی  بناتے نظر آتے ہیں۔ ( فوٹو: ایس پی اے)

زائرین مسجد الحرام  کے صحنوں، قربیی سڑکوں اور محلوں میں کبوتروں کے لیے دانہ خریدتے ہیں اور انہیں کھلاتے ہیں۔ زائرین کبوتروں کی ویڈیو اورتصاویر بھی بناتے نظر آتے ہیں۔
مکہ مکرمہ میونسپلٹی ان تمام مقامات کی صفائی کا چارٹ بنائے ہوئے ہے جہاں کبوتر موجود ہوتے ہیں۔ ماحولیاتی صحت برقرار رکھنے کے لیے پابندی سے ان مقامات کی صفائی کرائی جاتی ہے۔

شیئر: