رمضان میں بینکوں اور ترسیل زر کے مراکز کے اوقات کار، عید کی تعطیلات کا اعلان
ترسیل زر کے مراکز صبح ساڑھے نو سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلے رہیں گے( فوٹو اخبار 24)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے رمضان، عیدا لفطر اور عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بینک، ان کی شاخوں اور ترسیل زر کے مراِکز کے اوقات کار جاری کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ساما کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک ہوں گے۔ بینکوں کی تمام شاخوں کے اوقات کار یہی ہوں گے۔
ترسیل زر کے مراکز صبح ساڑھے نو سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔
ساما نے عیدا لفطر کی تعطیلات کے حوالے سے بتایا کہ پیر 17 اپریل 2023 ( 26 رمضان) کی ڈیوٹی کے بعد بینکوں میں تعطیلات کا آغاز ہوگا۔ منگل 25 اپریل(5 شوال) کو بینک دوبارہ کھلیں گے۔
عیدالاضحی کی تعطیلات جمعرات 22 جون 2023 (4 ذولحجہ) کو ڈیوٹی ختم ہونے پر تعطیلات شروع ہوں گی۔ اتوار 2 جولائی (14 ذولحجہ) کو بینک دوبارہ کھلیں گے۔