سعودی عرب، ترکیہ کے سینٹرل بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرائے گا
سعودی عرب کی طرف سے ترکیہ میں یہ ڈپازٹ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور تاریخی تعلقات کا عکاسی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ترکیہ کے سینٹرل بینک میں پانچ بلین ڈالر جمع کرائے جائیں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ احمد بن عقیل الخطیب نے ترکیہ کے سینٹرل بینک کے حکام کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ترکیہ کی جانب سے معاہدے پر دستخط سینٹرل بینک کے سربراہ ڈاکٹر شہاب اوغلو نے کیے ہیں۔
سعودی عرب کی طرف سے ترکیہ میں یہ ڈپازٹ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور تاریخی تعلقات کی عکاسی ہے۔