Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر توانائی سے یورپی یونین کے ایلچی کی ملاقات

’ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: واس)
وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان سے یورپی یونین کے ایلچی برائے توانائی فارنز ٹیمر مانز نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت توانائی کے صدر دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران تجدد پذیر توانائی، ماحول دوست سرگرمی اور بجلی کی پیداوار پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب کرنے والے گیس کے اخراج میں کمی کرنے پر زور دیا اور کاربن کے مضر اثرات کو کم سے کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یورپی یونین کے ایلچی نے صاف اور ماحول دوست توانائی کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا ہے۔
علاوہ ازیں گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اینیشیٹو پر سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

شیئر: