Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو سزا دی جائیگی: ایرانی عدلیہ

ایران کی عدلیہ کے سربراہ علام حسین محسنی ایجائی نے کہا کہ جو خواتین اسلامی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے ان کو سزا دی جائے گی۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران میں کرد خاتون مہاسا امینی کی ایران کے اخلاقی پولیس کے ہاتھوں حراست میں ہلاکت کے بعد ایران میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ یہ مظاہرے ایران میں 1979 میں اسلامی حکومت کے قیام کے بعد حکومت کو درپیش سخت ترین چیلینجز میں سے ہے۔
 

شیئر: