Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی جانب سے پاکستان، افغانستان اور شام میں امدادی سامان تقسیم

سندھ کے علاقے خیرپور میں 300 فوڈ کارٹن تقسیم کرائے گئے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے کہا ہے کہ’ پاکستان، افغانستان اور شام میں امدادی سامان کی تقسیم کا کام جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  شاہ سلمان مرکز نے سندھ کے علاقے خیرپور میں 300 فوڈ کارٹن تقسیم کرائے ہیں جن سے دو ہزار 100 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے شام کی کمشنری حلب کے دو علاقوں میں چار ٹن 66 کلو گرام غذائی اشیا زلزلہ زدگان میں تقسیم کرائی گئی ہیں۔

شام  میں چار ٹن 66 کلو گرام غذائی اشیا زلزلہ زدگان میں تقسیم کرائی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

مرکز کی جانب سے  زلزلہ زدگان کو 20 خیمے اور رہائشی ضروریات کے سامان پر مشتمل 26 بیگ فراہم کیے گئے جن سے 84 خاندانوں کے 504 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں ایک ہزار فوڈ کارٹن تقسیم کرائے جن سے ایک ہزار سیلاب زدہ خاندانوں کے چھ ہزار خاندانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

شیئر: