Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی پاکستان، افغانستان اور دیگر ملکوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

سانگھڑ میں سیلاب زدگان میں گرم ملبوسات کے 940 بیگ تقسیم کیے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب کا شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات پاکستان، افغانستان، شام اور سوڈان میں امدادی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے,
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے پاکستان کے صوبے سندھ کے علاقے سانگھڑ میں سیلاب زدگان میں گرم ملبوسات کے 940 بیگ تقسیم کیے ہیں جس سے چھ ہزار 580 افراد کو فائدہ ہوا ہے۔
مرکز نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں سیلاب زدگان میں 500 فوڈ کارٹن تقسیم کیے جن سے تین ہزار افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔


افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں سیلاب زدگان میں 500 فوڈ کارٹن تقسیم کیے گئے( فوٹو: ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز شام میں زلزلہ زدگان کے لیے وسیع البنیاد پروگرام چلا رہا ہے۔  حلب کے علاقے میں 66 خیمے، 50 فولڈنگ بیگ، طبی ساز وسامان اور آلات ومشتمل بیگ تقسیم کیے گئے جن سے تین ہزار 96 افراد اور 516 خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے حلب کے علاقے میں سردی سے بچاو کے لیے انگھیٹی کے لیے کوئلے سے بھرے 8 ہزار تھیلے بھی فراہم کیے جن سے 800 خاندانوں کے چار ہزار 231 افراد کو فائدہ ہوا ہے۔
مرکز نے سوڈان کے الجزیرہ صوبے میں سیلاب زدگان میں خیمے تقسیم کیے۔ 2100 افراد کے لیے 250 خیمے اور دیگر سامان فراہم کیا گیا ہے۔

شیئر: