Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی ممالک کے تمام اقامہ ہولڈرز کے لیے سیاحتی ویزے

کسی بھی پیشے پرمقیم غیرملکی سیاحتی ویزہ حاصل کرسکیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی وزارت سیاحت نے جی سی سی میں مقیم کارآمد اقامہ ہولڈر تمام غیرملکیوں کے لیے سیاحتی ویزے کے اجرا کا اعلان کردیا۔ الیکٹرانک ویزے کے اجرا کےلیے کسی بھی پیشے سے تعلق رکھنے والے غیرملکی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔
سبق نیوز کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں اقامہ پرمقیم غیرملکی خواہ انکا پیشہ کوئی بھی ہووہ سیاحتی ویزے پرمملکت آنے کے اہل ہوں گے۔ سیاحتی ویزے پرآنے والے مسلمان سیاحوں کوعمرہ ادائیگی کی بھی اجازت ہو گی۔
قبل ازیں وزارت سیاحت نے اس حوالے سے کہا تھا کہ مملکت کے سیاحتی ویزے کا دائرہ وسیع کرنے کےلیے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے جس کا اعلان کیاجائے گا۔ سیاحتی ویزے کے حوالے سے قواعد کی منظوری وزیرسیاحت احمد بن عقیل الخیطب نے جاری کی ہے۔
وزارت نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل میں شامل ممالک میں رہنے والے سعودی عرب کا وزٹ ویزہ حاصل کرنے کےلیے وزارت کے پورٹل ’روح السعودیہ‘ کے ذریعے اپلائی کرسکتے ہیں اس کے لیے۔

سیاحتی ویزے پرآنے والے حج سیزن میں عمرہ ادا نہیں کرسکیں گے(فوٹو،ایس پی اے)

وزارت کی جانب سے سیاحتی ویزے کے حوالے سے جاری شرائط میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاحتی ویزے کے لیے لازمی ہے کہ جی سی سی میں مقیم درخواست گزار غیرملکی کا اقامہ کم ازکم 3 ماہ کےلیے کارآمد ہو۔
سیاحتی ویزے مرکزی درخواست دہندہ کے ساتھ آنے والے اول درجے کے رشتہ دار اورکفیلوں کے ہمراہ آنے والے ملازمین کے لیے جاری کرایا جاسکتا ہے۔
سیاحتی ویزے پرآنے والوں کےلیے مقررہ قواعد میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں سیاحتی ویزے پرآنے والے مقامی قوانین کا احترام کریں اس حوالے سے ان کےلیے لازم ہوگا کہ وہ اپنے ہمراہ شناختی دستاویزاپنے ہمراہ رکھیں۔
سیاحتی ویزے پرآنے والوں کو حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی نہ ہی وہ افراد حج سیزن کے دوران عمرہ کی ادائیگی کےلیے مکہ مکرمہ جاسکیں گے۔

شیئر: