مملکت نے سیاحتی ویزہ حاصل کرنےوالے ملکوں کے ناموں کا اعلان کردیا
ریاض.... سعودی عرب نے سیاحتی ویزے جاری کرنے کے لئے منتخب ممالک کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ سیاحت و ثقافت بورڈ کے تحت سیاحتی ویزے کی مدت 30دن ہوگی۔ سیاحوں کو گروپ کی شکل میں کسی سیاحتی کمپنی کے تحت آنا ہوگا۔ جن ممالک کے شہریوں کو سیاحتی ویزے جاری ہونگے ان میں یورپی یونین کے وہ 25ممالک جن کے یہاں شنگن ویزے کا نفاذ ہے۔ علاوہ ازیں کینیڈا،امریکہ، میکسیکو، ایکواڈور، ارجنٹائن ، یوروگوائے، پیراگوائے، برازیل، بولیویا، پیرو، چلی، سورینام،وینزویلا، کولمبیا، جاپان، چین، سنگاپور، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور جنوبی افریقہ کے شہری بھی سیاحتی ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔