Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ: دوشہریوں کی سزائے موت پرعمل درآمد

حد حرابہ مسلحہ بدامنی ثابت ہونے پردی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میں مسلح بدامنی اورقتل کی کوشش کےالزامات ثابت ہونے پردوسعودی شہریوں کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیاگیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ دوسعودی شہری علی بن عمرالاحمری اورابراہیم بن علی ھروبی ایک دہشتگرد گروہ میں شامل ہوگئے تھے۔
انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل کی غرض سے اسلحہ اورگولہ باردو ذخیرہ کیا تھا علاوہ ازیں سیکیورٹی اداروں کے دفاترکی جاسوسی کرتے ہوئے بھی پائے گئے تھے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا جس پرعدالت نے انہیں سزائے موت سنا دی۔
ابراہیم ھروبی نے دہشتگرد گروہ کی مالی اورمعنوی مدد بھی کی جبکہ ملک میں بدامنی پھیلانے کےلیے دھماکہ خیز اشیا کی تیاری بھی شروع کی تھی علاوہ ازیں سیکیورٹی اہلکاروں اورامن عامہ کے دفاترپرخود کش حملے کا بھی پروگرام بنا چکا تھا ۔
دوسری جانب علی الاحمری بھی دہشتگردتنظیم کا حامی اورتنظیم کے رہنما کی بعیت کیے ہوئے تھا اس کے پاس دھماکہ خیز بیلٹ بھی برآمد ہوئی تھی۔
امن عامہ کے اہلکاردونوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے بعدازاں تفتیش کے بعد ان کا مقدمہ عدالت کے سپردکیا گیا تھا جہاں الزام ثابت ہونے پرالاحمری کوموت کی سزا سنائی جبکہ ھروبی کے خلاف ’حدالحرابہ‘ کا فیصلہ جاری کیا۔
واضح رہے شریعت اسلامی میں حد الحرابہ ایسے جرم کی سزا کہلاتی ہے جو ملک میں مسلحہ بد امنی ثابت ہونے پردی جاتی ہے۔

شیئر: