Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں دہشت گرد گروہ سے منسلک شہری کو سزائے موت

ایوان شاہی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فرمان جاری ہوا تھا ( فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں منگل کو مشرقی ریجن میں ایک سعودی شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسیا ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے منگل کو بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری حیدر بن ناصربن جاسب آل تحیفہ ایک دہشت گرد گروہ میں شامل تھا۔ یہ گروہ مملکت کے امن و امان کو متزلزل کرنے کے درپے اور سیکیورٹی اہلکاروں کا قتل اور ان پر حملوں میں مصروف تھا‘۔
’دہشت گرد گروہ سرکاری املاک تلف کرنے، تخریب کاری اور انارکی  پھیلا رہا تھا۔ گروہ کے افراد نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ  اور سیکیورٹی فورس کی گاڑیوں پر بم پھینکے تھے‘۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’مقامی شہری کو گرفتار کرکے فوجدرری کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا  جہاں الزامات ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا ئی گئی تھی‘۔
ایوان شاہی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فرمان جاری ہوا تھا۔

شیئر: