Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن کے ایک مکان میں موبائل چارجر سے آگ لگ گئی

ی۔ کمرے اور اس کے برابر مجلس کا سارا سامان تباہ ہوگیا ( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب کے جازان ریجن کے علاقے رمادہ کے ایک مکان میں آتشزدگی سے ایک بڑا حصہ جل کر تباہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ جازان ریجن سعودی عرب کے جنوب مغرب بعید میں واقع ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق مقامی شہری ادریس کعبی نے بتایا کہ’ ان کی بیٹی نے روز مرہ کی طرح رات کو گھر کے کمرے میں اپنا موبائل چارج کے لیے لگایا تھا‘۔
’چارجنگ کے دوران اچانک چارجر میں دھماکہ ہوا جس سے آگ لگ گئی۔ کمرے اور اس کے برابر میں مجلس کا سارا سامان تباہ ہوگیا‘۔
 سعودی شہری کا کہنا ہے کہ ’سعودی شہری دفاع کے فائر فائٹرز نے علاقے کے لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پا یا اور مکان کے متاثرہ حصے کو بجلی کنکشن کاٹ کر الگ کیا‘۔
موبائل چارجر سے گھر میں لگنے والی آگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جنہیں دیکھ کر تباہی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ گھر کی چھت کا رنگ سیاہ پڑ گیا۔

شیئر: