Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کے علاقے البرشا کے اپارٹمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

متعلقہ حکام آتشزدگی کے حوالے سے مزید تفتیش کررہے ہیں ( فوٹو: امارات الیوم)
 محکمہ شہری دفاع دبئی نے کہا ہے کہ ’البرشا کے علاقے میں واقع ایک ٹاور اپارٹمنٹ میں لگی آگ پر بر وقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا گیا‘۔
امارات الیوم کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ’ اتوار کی صبح 9 بجکر 35 منٹ پر اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کی اطلاع ملی۔ شہری دفاع کی ٹیمیں چھ منٹ کے اندر جائے وقوعہ پہنچ گئی تھیں‘۔
’خصوصی ٹیموں نے ٹاور سے رہائشیوں کو باہر نکالا اور آدھے گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پا لیا گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
فلیٹ کو رہائش کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام آتشزدگی کے حوالے سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

شیئر: