جدہ کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
’جدہ کے صنعتی علاقے میں واقع گودام میں لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے جدہ میں واقع ایک گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘
’پیر اور منگل کی درمیانی شب جدہ کے صنعتی علاقے کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع پر شہری دفاع کی ٹیمیں وہاں پہنچیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا اور ریکارڈ وقت میں اس پر قابو پا لیا گیا۔‘
محکمے کا کہنا ہے کہ ’آتشزدگی پر قابو پانے کے بعد کی جانے تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گودام انتہائی بری حالت میں تھا اور وہاں آگ بجھانے والا آلات موجود تھے اور نہ ہی سلامتی کے ضوابط کی پابندی کی جا رہی تھی۔‘
’یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہاں کی تاریں انتہائی بوسیدہ تھیں جو گرم ہو گئیں اور آگ لگنے کی وجہ بنیں۔‘