امریکی ریاست نیویارک کے شہریوں کی مدد کے لیے قائم ہاٹ لائن نمبر پر کچھ ایسی کالز بھی موصول ہوتی ہیں جن کا جواب دینے کی کوشش میں آپریٹر خود بھی الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ ہاٹ لائن ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نہیں بنی بلکہ شور کی شکایت، چوہا نظر آنے پر معلومات فراہم کرنے اور پارکنگ قوانین کی خلاف ورزیوں کے علاوہ دیگر ایسے معاملات کی اطلاع دینے کے لیے ہے۔
لیکن بیس سال سے قائم اس ہاٹ لائن نمبر 311 پر فون کر کے شہری ایسے سوالات بھی کرتے ہیں کہ جن کا جواب آپریٹر کے پاس بھی نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں
-
’خدا کا خوف کرو، اب چائے بھی نہیں ملے گی‘Node ID: 739531
-
کتے اور بلی میں چپقلش کی وجہ مل گئی ، ’خاندانی دشمنی ہے‘Node ID: 739826
-
انڈیا میں ’ویلینٹائنز ڈے پر گائے کو گلے لگائیں‘Node ID: 741516
ہاٹ لائن سروس کے 20 سال مکمل ہونے پر انتظامیہ نے کچھ ایسے ہی سوالات کی فہرست جاری کی ہے۔
ایک شہری نے کال کر کے سوال کیا ’کیا آپ مجھے زندہ مرغی کو ابالنے کا طریقہ بتا سکتے ہیں۔‘
ایک اور کالر نے پوچھا ’کیا آپ چیک کر سکتے ہیں کہ میرا بوائے فرینڈ شادی شدہ ہے۔‘
فضا میں نظر آنے والی غیر شناخت شدہ اشیا (یو ایف او) میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ایک کالر نے درخواست کی کہ ان کی یو ایف او کے ماہر سے بات کروائی جائے۔
ایک کالر یہ جاننا چاہتا تھا کہ ’امیریکن آئیڈل‘ نامی ٹیلنٹ شو میں کون جیتا جبکہ ایک اور کالر نے شہر کی انتظامیہ کو شکایت کی کہ ان کی عمارت میں سیڑھیوں کے ساتھ ایک بکری بندھی ہوئی ہے۔
آپریٹرز کو یاد رہ جانے والی کالز میں سے ایک رہائشی علاقے میں سب سے زیادہ نظر آنے والے جانور کے حوالے سے تھی جس میں کالر نے بتایا کہ راکون ان کا کھانا کھا رہا ہے۔
This week @nyc311 celebrated its 20th birthday by having @NYCMayor read off some of the funniest calls New Yorkers have made in the past.
Just another reminder that 311 is always just a call away! (But we can't recommend a ufo-ologist.) pic.twitter.com/LwE0kDVRaj
— NYC Mayor's Office (@NYCMayorsOffice) March 10, 2023