Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا اقوام متحدہ کے ’بیسٹ ویلجز ایوارڈ‘ کی میزبانی کرے گا

العلا ثقافتی سیاحت کے لیے ایک مقبول مقام کے طور پر ابھر رہا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
اقوام متحدہ کا عالمی سیاحتی ادارہ 12 اور13 مارچ کو العلا میں بیسٹ ویلجز ایوارڈز اور بی ٹی وی نیٹ ورک کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق العلا جو اب ثقافتی سیاحت کے لیے ایک مقبول مقام کے طور پر ابھر رہا ہے بی ٹی وی نیٹ ورک کے نمائندوں کی پہلی ذاتی ملاقات کا مقام ہو گا۔
ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ تقریب ’بہترین طریقوں،کمیونٹی کو بااختیار بنانے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ جیسے موضوعات پر علم کے اشتراک کا ایک فورم‘ ہو گا۔
ایوارڈز کے ذریعے تسلیم شدہ ویلجز بشمول العلا اولڈ ٹاؤن ڈسٹرکٹ کا اعلان دسمبر میں بی ٹی وی کے انیشیٹو کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا جو ان ویلجز کو تسلیم کرتا ہے جو کمیونٹی پر مبنی اقدار، مصنوعات اور طرز زندگی کے معاشی، سماجی اور ماحولیاتی تمام پہلوؤں میں جدت اور پائیداری کے لیے واضح عزم رکھتے ہیں۔
اس تقریب کے لیے دنیا بھر سے مندوبین العلا کے کثیر مقصدی مقام پر جمع ہوں گے جس میں دنیا کی سب سے بڑی آئینہ پوش عمارت کا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔تقریب میں  یو این ڈبلیو ٹی او کے سیکریٹری جنرل زوراب پولولیکاشویلی کی شرکت بھی متوقع ہے۔
سعودی عرب کے وزیر برائے سیاحت احمد الخطیب نے ایک بیان میں کہا کہ ’ وزارت کو اعزازات کی تقریب کی میزبانی کے لیے یو این ڈبلیو ٹی او کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے‘۔
واضح رہے کہ 2022 کی فہرست میں العلا کی شمولیت علاقے کی ثقافتی تجدید کے لیے رائل کمیشن کے لیے انعام ہے۔
رائل کمیشن آف العلا کے سی ای او انجینئر امر المدنی نے کہا کہ ’ یہ اجتماع آر سی یو کے کئی مقاصد کو پورا کرتا ہے، یہ ہمیں ان مقامات کے ساتھ بصیرت کا اشتراک کرنے کی اجازت دیتا ہے جو پائیدار تخلیق نو کے لیے ہمارے عزم کا اشتراک کرتے ہیں‘۔

شیئر: