’العلا سے خاص لگاؤ ہے‘ پولینڈ کے سیاحوں سے سعودی لڑکے کی بات چیت وائرل
بعض صارفین نے ٹورسٹ گائیڈ کے طور پر کام کرنے کا مشورہ بھی دیا ( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے تاریخی اور سیاحتی مقام العلا میں سعودی لڑکے نے پولینڈ کے سیاحوں سے انگریزی میں پراعتماد انداز میں سیاحت کے حوالے سے تاثرات، مملکت آنے کی وجہ اور العلا کے بارے میں سوالات کیے۔
سعودی لڑکےعمر الانصاری کی بات چیت وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ صارفین نے اسے سراہا ہے بعض نے اسے ٹورسٹ گائیڈ کے طور پر کام کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
العربیہ چینل کے مطابق پولینڈ کے سیاحوں نے بتایا کہ’ انہیں صحرا کی زندگی پسند ہے اور العلا سے خاص لگاؤ ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مملکت کی سیاحت کے دوران انواع و اقسام کے سعودی پکوان انہیں اچھے لگے‘۔
پولینڈ کے سیاحوں کا کہنا تھا کہ’ وہ العلا آنے سے قبل سلطنت عمان اور دبئی جا ہیں۔ وہاں بہت سارے مقامات دیکھے ہیں تاہم سعودی شہر العلا منفرد ہے‘۔
سعودی بچے نے پولینڈ کے سیاحوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے اپنا وقت دیا۔ پولینڈ کے سیاحوں نے سادہ سے سوالات کے جوابات پیار بھرے انداز میں دیے۔