رائل کمیشن فار العلا دنیا کے 200 بہترین گھڑ سواروں کا خیر مقدم کرے گا
رائل کمیشن فار العلا دنیا کے 200 بہترین گھڑ سواروں کا خیر مقدم کرے گا
اتوار 26 فروری 2023 5:20
اینڈیورینس ریس کا چوتھا ایڈیشن 4 مارچ کو منعقد ہو گا۔ ( فوٹو: عرب نیوز)
رائل کمیشن فار العلا سعودی عریبین ایکوسٹرین فیڈریشن اور فیڈریشن ایکوسٹری انٹرنیشنل کے ساتھ شراکت میں خادم حرمین شریفین اینڈیورینس کپ 2023 کے لیے دنیا کے 200 بہترین اینڈیورینس گھڑ سواروںکا خیر مقدم کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق 120 کلومیٹر کی اینڈیورینس ریس کا چوتھا ایڈیشن چار مارچ کو قدیم صحرائی شہر کے گرد منعقد ہو گا۔
2023 ایڈیشن کے لیے روٹ، العلا کیلنڈر میں کھیلوں کے اہم مقابلوں میں سے ایک ہے جس میں خوبصورت مناظر اور قدیم تاریخ کو دکھایا جائے گا۔ ایونٹ کی عالمی نوعیت کو اجاگر کرتے ہوئے 40 سے زیادہ ممالک کے اینڈیورینس رائیڈرز نے شرکت کے لیے سائن اپ کیا ہے۔
2022 کی ریس کے فاتح یوروگوئے کے فیڈریکو فیبر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ان کے ہم وطن اور گذشتہ سال کے رنر اپ آندریس رویرو ایک بہتر انداز میں آگے بڑھنے کی امید کریں گے۔
فرانس کی خاتون مارگوٹ شیزل جو تیسرے نمبر پر رہی ہیں، ہم وطن کیملی کولمب کے ساتھ ایک ایسے شعبے میں خواتین گھڑ سواروںکی نمائندگی کریں گی جس نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔
رائل کمیشن فار العلا کے چیف ٹورازم آفیسر فلپ جونز نے کہا کہ ’ خادم حرمین شریفین اینڈیورنس کپ العلا کیلنڈر میں سب سے زیادہ اہم ایونٹس میں سے ایک ہے اور ہمیں یقین ہے کہ العلا عالمی معیار کے ایونٹ کے لیے بہترین ترتیب فراہم کرتا ہے۔ اس علاقے میں گھڑ سواری کی ایک طویل روایت ہے اور یہ اس ورثے سے جدید دور تک ایک مربوط تعلق فراہم کرتا ہے‘۔
چار مقامی گھڑ سوار اپنی سرکاری یونیفارم اور لگام پہنے ہوئے ریس میں العلا کی نمائندگی کریں گے جب کہ 80 سے زیادہ نوجوانوں کے ایک گروپ سے شارٹ لسٹ کیے جانے کے بعد 40 سے زیادہ مقامی افراد سٹیورڈنگ اور ڈاکٹروں کی معاونت کے فرائض میں مصروف ہوں گے۔
فلپ جونز نے مزید کہا کہ ’ العلا میں ہمارے پاس حیرت انگیز سہولتیں، تاریخ اور اس طرح کے واقعات یہ ظاہر کرنے کے لیے ہیں کہ ہم گھڑ سواری کا مرکز ہیں۔یہ ایونٹ ہمیں مقامی اینڈیورینس گھڑ سواروں کو تلاش کرنے کا راستہ کرتا ہے جو کیریئر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں یا گھڑ سواری کی مدد میں شامل ہو جاتے ہیں‘۔
بین الاقوامی مقابلہ تین اور چار مارچ اختتام ہفتہ پر سعودی عرب کے پہلے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ ہیگرا کے قریب صحرائی میدان میں منعقد ہوگا۔