Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں دنیا کا دوسرا بلند ترین سعودی پرچم لہرا رہا ہے

پول کی بلندی 170 میٹر جبکہ پرچم کا سائز 1635 میٹر ہے ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں جدہ کی الاندلس شاہراہ کے ایک چورہے پر نصب سعودی پرچم اپنی آب وتاب کے ساتھ لہرا رہا ہے۔ یہ اس وقت دنیا کا دوسرا بلند ترین پرچم ہے۔ 
عاجل نیوز نے الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے حوالے سے  بتایا کہ جدہ کی الاندلس شاہراہ پر جہاں سعودی عرب کا قومی پرچم لہرا رہا ہے اس کے پول کی بلندی 170 میٹر ہے جبکہ پرچم کا سائز 1635 میٹر ہے۔ 
فلیگ پول کی کی تیاری کے لیے 12 فولادی پولز استعمال کیے گئے ہیں جنہیں انتہائی مضبوطی سے جوڑا گیا ہے۔ پول جس چبوترے پرنصب کیا گیا ہے اس کی لمبائی 28 میٹرہے۔ 
پول میں انتہائی جدید ترین الیکٹریکل سسٹم نصب ہے جن میں لگے سینسرز ہوا کی رفتاراور اس کے رخ کے علاوہ ہوا میں نمی کے تناسب کے بارے میں کنٹرول یونٹ کوفوری طورپرمطلع کرتے ہیں۔ 
پول کی انتہائی بلندی پرجہازوں کےلیے انتباہی لائٹ ہمہ وقت روشنی رہتی ہے جبکہ پول میں فائرفائٹنگ کا خود کار نظام بھی لگایا گیا ہے۔ 
فلیگ پول کے چبوترے پرمملکت کی علامت ’تلواریں اورکھجورکا درخت‘ بنایا گیا ہے جبکہ اطراف کو روشن رکھنے کےلیے 13 لائٹ پولز کا بھی انتظام ہے۔ 
علاوہ ازیں تبوک کے کنگ فہد روڈ، الجوف ریجن کے سکا کا شہر، جازان اور دیگر علاقوں میں بھی بڑے سعودی پرچم لہرائے گئے۔

شیئر: