Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامو فوبیا سے نمٹنے کےلیے بھر پور کوششیں کی جائیں: او آئی سی

کسی بھی معاشرے میں مذہبی منافرت اورعدم برداشت کی گنجائش نہیں ( فوٹو: ٹوئٹر او آئی سی)
اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے کہا ہے کہ ’مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے منفی اثرات ناقابل قبول ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطبق حسین ابراہیم طہ نے کہا کہ’ مذہبی منافرت اورعدم برداشت کی کسی بھی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں ہے‘۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن کے موقع  پر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی ایک تقریب سے وڈیو خطاب کیا ہے۔
تقریب کی صدارت پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی جو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔
ا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر نے بھی شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل نے تمام ممالک کے ساتھ علاقائی اور عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ ’15 مارچ کو انسداد اسلاموفوبیا کا عالمی دن منانے کے لیے اپنی اجتماعی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر مکالمے اور افہام وتفہیم کو فروغ دینے کی کوشش کریں‘۔
اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور بعض بین الاقوامی تنظمیوں کے نمائندوں نے بھی اسلاموفوبیا کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اسلاموفوبیا اورمذہبی عقیدے کی بنیاد پر منافرت اور امتیاز کے انسداد کےلیے جو کوششیں کی جارہی ہیں وہ ان کے ساتھ ہیں‘۔

شیئر: